11

پی ڈی ایم کے گجرانوالہ جلسے میں شرکت

مری پی ڈی ایم کے گجرانوالہ جلسے میں شرکت کیلئے مری کے کارکن بڑی تعداد میں راولپنڈی پہنچے اور مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور کی قیادت میں جانے والے قافلے میں ٹی چوک نزدروات راولپنڈی شریک ہوگئے مری سے لیگی رہنماء سابق نائب ناظم مری سٹی مرز اسہیل بیگ،لیبر ونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،سیکرٹری اطلاعات ونشریات ہارون مقیم عباسی،پیرمنصور علی شاہ،صفدر عباسی اور دیگر کارکن بڑی تعداد میں ٹی چوک پہنچے اور گجرانوالہ جلسے میں شرکت کرنے کیلئے روانہ ہوئے،ادھر جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے امیر قاری سیف اللہ سیفی بھی مری سے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ راولپنڈی پہنچ گئے وہ ضلعی قافلے کے ہمراہ گجرانوالہ کے جلسہ عام میں شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں