GPO murree 11

مری اچانک میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے ان کی دوکانوں کو نیلام

مری کے تاجروں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دینگے کئی دہائیوں سے ہمارے تاجر میونسپل کمیٹی کی دوکانوں میں کاروبار کرکے اپنے بچوں کو رزق حلال دے رہے ہیں اورباقاعدگی سے کرایے ادا کررہے ہیں اب اچانک میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے ان کی دوکانوں کو نیلام کرنے کا اعلان کیاہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نوازعباسی،سینئر نائب صدر واجد عباسی،جوائنٹ سیکرٹری عامر عباسی،سیکرٹری اطلاعات ونشریات خاور میر،سیکرٹری مالیات عمران بٹ نے مری کے تاجروں کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں کو بیروزگار کرنے اور انکا معاشی قتل کی کسی صورت قابل برداشت نہیں انتظامیہ اس فیصلے کوفوری واپس لے بصورت دیگر شدید احتجاج کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں