Clean and Green 15

بچاؤ اور عوام میں شعور کی آگاہی

مری وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کلین اینڈگرین پاکستان کو کامیاب بنانے اورڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیراور اس موذی مرض سے بچاؤ اور عوام میں شعور کی آگاہی کے سلسلہ میں مری میں صفائی کی ذمہ دارکمپنیاں البرائراک اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نگہت زار پارک مال روڈ مری پر عوام کی آگاہی کیلئے گذشتہ روز بدھ ک دن کیمپ لگایا کیمپ میں کیمپ کی نگرانی البائراک کی منیجر کمیونیکیشن انیلہ سلیمان،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشن عامر لودھی،البائراک کی کمیونیکیشن آفیسر نرمل اکرام،آر ڈبلیوایم سی کی کمیونیکیشن آفیسر سائرش،احسن شاہد اسسٹنٹ منیجرآپریشن البائراک مری،سیدکمیل رضا کمیونیکیشن ّفیسر البائراک، اسسٹنٹ منیجر آرایم ڈبلیوسی مری عمیر قریشی،زونل آفیسر البائراک مری سجادعلی اورکمیونکیشن آفیسر البائراک کمیل عباس کررہے تھے کیمپ میں عوام کو آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے،اس موقع پر البائراک اور آرڈبلیوایم سی کے افسران نے عوام کو بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان ہماری سب کی ذمہ داری ہے عوام صفائی کاخاص خیال رکھیں اور کوڑاکوڑے دان میں ڈالیں،گلیوں،سڑکوں اور چوراہوں پر کوڑا ہر گز نہ پھینکیں،ٹافی،بسکٹس،ریپر ہر گز سڑکوں پر نہ پھینکیں بلکہ کوڑادانوں میں ڈالیں عوام صٖفائی کی عادت اپنا لیں تو تمام بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے اور درخت لگانے سے صاف ستھراماحول بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر کوئی خود کو دوسروں کیلئے مثال بنے تاکہ ہم وطن پاک کو گرین اینڈ کلین بناکر آنے والی نسلوں کے صاف ستھرا ماحول دے سکیں،ڈینگی سے بچاؤ کیلئے عوام اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرارکھیں کہیں،لان،کیاریوں اور گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،فالتو،سامان اور پرانے ٹائر وغیر کوفوری تلف کردیں،بارش کے پانی کی نکاسی کا لازمی بندوبست کریں،صاف پانی کے برتنوں،ٹینکیوں اورڈرموں کو ڈھانپ کررکھیں،پانی کی لیکج نہ ہونے دیں،سوتے وقت کوائل اور مچھردانی کا استعمال کریں،ریفریجریٹر کی ٹرے اور روم کولر میں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں اور بچوں کو پوری آستینوں والے کپڑے اور پتلوں پہنائیں تاکہ آپ،اور اہل علاقہ ڈینگی جیسی موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں کسی بھی شکایت کیلئے ہیلپ لائن1139 پر رابطہ کریں،اس موقع پر البائراک اور آرڈبلیوایم سی کی جانب سے بچوں اور شرکاء میں گفٹ بھی تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں