مری ہزاروں کی آبادی کے استعمال کی مری شہر کی اہم ترین شاہراہ ثاقب شہید روڈکھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگی جس پر پیدل چلنا بھی انتہائی مشکل ہوچکا ہے جبکہ اس سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی تباہ ہورہی ہے مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے اس سڑک کا ٹینڈر بھی منظورکرچکی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جوامپروومنٹ ٹرسٹ مری کے چیئرمین ہیں ان سے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیاہے کہ اس اہم ترین شاہراہ کوبرفباری کے سیزن سے پہلے جلد ازجلد مکمل کیاجائے تاکہ موسم سرما میں عوام کی مشکلات کم ہوسکیں بصورت دیگر ایکسپریس وے پر شدید احتجاج کیاجائیگا۔