GPO MURREE Kohsar University 14

کوہسار یونیورسٹی مری کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری

کوہسار یونیورسٹی مری کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف اعلی سطحی پر قانونی کارروائی کی تیاری

طلبہ یونین کی پشت پناہی اور لوگوں کو اکسانے والوں کے خلاف احساس اداروں نے تمام ریکارڈ اکھٹے کر لیۓ ہیں زرائع

تفصیل کے مطابق اہلیان مری کا درینہ مطالبہ کوہسار یونیورسٹی کو عملی جامہ پہنایا جا چکا ہے ایک طرف مری و گرد و نواح میں خوشی کی لہر مگر دوسری جانب کچھ شر پسند عناصر طلبہ یونین کو اکسا کر کہ ڈگری کالج جهیكاگلی کو یونیورسٹی میں ضم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کروانے میں کامیاب ہوئے
اور اب ایک مرتبہ پھر سے طلبہ یونین کو اکسایا جا رہا ہے اور احتجاج کروانے پر مجبور کرنے لگے ہیں کوہسار یونیورسٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے اور یونیورسٹی کو متنازہ بنانے والے طلبہ اور معصوم لوگوں کو اکسانے کے لیۓ نت نئے طریقے آزما رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس اس کی تاویل میں کوئی مظبوط دلائل موجود نہیں ہیں یہ عوام کو دوسرے کالجوں کی مثالیں دے کر متاثر کرنے کی تگ و دو میں لگے ہیں اصل حقائق کو مسخ کر کے توڑ مروڑ کر پیش کرنے لگے
چند دن پہلے میڈیا کی نشاندہی پر احساس اداروں نے جانچ پڑتال کر کہ کوہسار یونیورسٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ریکارڈ اکھٹا کر لیا ہے اور اعلی سطحی پر کاروائی عمل میں لائی جانے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں اور دوسری جانب کوہسار یونیورسٹی کے قیام کے بعد جو سرکاری ملازم پشت پناہی میں ملوث ہیں انکے گرد گھیرا تنگ کیا جاۓ گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں