مری پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری پتریاٹہ چیئرلفٹ کی حدود میں ٹی ڈی سی پی کی طرف سے پارکنگ کے ریٹس واضح طور پر عیاں کئے گئے ہیں اور سیاحوں سے وہی ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے تمام سیاح وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں مکمل پروٹو کو دیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایا ت کے ازالہ کے لئے تمام کوششیں جاری ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک انتظامی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مری چیئر لفٹ کے انتظامی افسران شیخ منیر،محمد اشرف، فہیم انور،صہیر عباسی، وقاص انور اور دیگر بھی موجودتھے۔