news long 14

جھیکاگلی بازار تا ایکسپریس وے بٹناڑہ روڈ فوری طور پر تعمیرکیاجائے

                     مری جھیکاگلی بازار تا ایکسپریس وے بٹناڑہ روڈ 1956 میں ڈسٹرکٹ بورڈ کی منظور شدہ شاہراہ ہے اس کو فوری طور پر تعمیرکیاجائے تو یہ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور بائی پاس روڈ کابہترین متبادل بھی ہے گرمائی اور برفباری کے سیزن میں لوئرٹوپہ تاجھیکاگلی ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث اکثر جام رہتی ہے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر بٹناڑہ روڈ جو ڈھائی کلومیٹر ہے اور ایکسپریس وے سے قریب تر ہے کواگر تعمیرکیاجائے تو جہاں جھیکاگلی اور لوئرٹوپہ میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کیاجاسکتا ہے وہاں علاقے کے عوام بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں اور انکا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوجاتا ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں انکے اس مطالبہ کو ہربار نظرانداز کیاجاتا ہے اہلیان علاقہ محمدخاور عباسی،عبدالرشید عباسی،ظفیر احمدعباسی،لیاقت عباسی،محمدافتخار عباسی،نثارعباسی اور دیگر نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بٹناڑہ روڈ کی فوری تعمیر کرکے سیاحوں اورمقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکیاجائے اس کی تعمیر سے جہاں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا وہاں سیاحوں اورمقامی لوگوں کو سہولت مل سکے گی اور مری کے سیاحت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں