Government Degree College for Women Murree 14

گورنمنٹ ڈگری کالج مری

مری گورنمنٹ ڈگری کالج مری کے طلباء اور رہنماؤں کا کالج کے حوالے سے اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونا قابل ستائش ہے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل اور روشنی کی نوید گورنمنٹ ڈگری کالج مری ہے جس کی اہم تاریخی حیثیت بھی ہے اہلیان مری سیاست سے بالاتر ہوکر مری کے طلباء کے حقوق کے تحفظ کیلئے انکے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف ن تحصیل مری کے صدر صیام مسعود عباسی،سرپرست اعلیٰ راجہ اسد محمودعباسی،سینئر نائب صدرسجاد ظفیر،نائب صدرسرمدمنصور عباسی،حمزہ عباسی اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم مری کے طلباء کے حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر انکی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں