Poet Poet 12

شاعر اور ادیب اپنی علمی

مری شاعر اور ادیب اپنی علمی، ادبی خدمات اور تجربات کو کتابی شکل میں لا کر آنے والی نسلوں کے لیے ایک سمت مہیا کرتے ہیں ضروت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل علمی اور ادبی سرگرمیوں میں بڑ چڑ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ملک کے نامور ناول نگار، فلم رائٹر ناصر ادیب نے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام مری کی مقامی شاعرہ پروین اختر کے شعری مجموعہ (شب گزیدہ)کی تقریب رونمائی کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا۔ دیگر مقررین میں راجہ دفتر عباسی سابق چیئرمین بلدیہ مری، معروف شاعر جاوید سحر، پروفیسر رضوان عباسی گورنمٹ کامرس کالج مری، پروفیسر افتخار عباسی پرنسپل ایف جی پبلک سکول باڑیاں مری، پروفیسر تعارف عباسی ایف جی پبلک سکول مری چوہدری ثمینہ ریاض، میڈیم ناذیہ عباسی اور وقار حنیف ایڈوکیٹ نے تقریب کے حوالے سے خوبصورت انداز میں اظہار خیال کیا اور صاحبِ کتاب پروین اختر کی کاوش کو سراہا۔ پنجاب آرٹس کونسل مری کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا نظامت کے فرائض میڈیم تہمینہ نے سر انجام دیے اس تقریب میں معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خوبصورت تقریب کی انعقاد پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں