Sexual abuse 20

13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم ساتھی سمیت گرفتار

تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، 13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم ساتھی سمیت گرفتار، متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مری پولیس کو متاثرہ لڑکی کے بھائی نے درخواست دی کہ ملزم شاہ زیب نے لڑکی کی گردن پر چاقو رکھ کر کہا کہ اگر شور واویلا کیا تو جان سے مار دونگا،ملزم شاہ زیب نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کا ساتھی ویڈیو بناتا رہا،جس پر تھانہ مری میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس پی صدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی مری سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ او مری اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 13سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم شاہ زیب اور اس کے ساتھی محمد عمران کو گرفتار کرلیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ملزمان کا میڈیکل کرواکے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمدنے ملزمان کی گرفتاری پر اے ایس پی مری سرکل،ایس ایچ اومری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں