October 12 is Black Day 9

12 اکتوبر ہماری قومی زندگی کا سیاہ ترین دن،،،

مری 12 اکتوبر ہماری قومی زندگی کا سیاہ ترین دن ہے جس دن ایک آمر نے عوام کی منتخب مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کیا لیگی رہنماء اور کارکن یوم سیاہ کے موقع پرتحصیل بھرسے بڑی تعدادمیں لیگی رہنماء،عہدیداران اورکارکن راولپنڈی لیاقت باغ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرینگے جبکہ 23 اکتوبر کو ڈویثرنل ورکرز کنونشن میں بھی بھرپور شرکت کی جائیگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر سابق وسابق چیئرمین دریاگلی اصغر عباسی،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ ،نویدعباسی،یوسی نمبل ن لیگ کے صدر ضیاء اللہ عباسی،سابق ناظم روات مجیدعباسی،ن لیگ مری سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار سعیدبشیر،سجادعباسی،ن لیگ یوسی تریٹ کے صدرآفتا ب عباسی،لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدرغالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحیدعباسی،چنگیز عباسی اوردیگر رہنماؤں نے 12 اکتوبر کو یوم سیاہ کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ ہم قائدمیاں محمدنواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں ہم موجودہ صورتحال کا ڈٹ کرمقابلہ کرینگے، اجلاس میں لیبر ونگ،یوھ ونگ،ایم ایس ایف مری اور تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے صدور،جنرل سیکرٹریز،سابق چیئرمین امتیاز عباسی سابق چیئرمین مسیاڑی،سابق چیئرمین دیول ہمایوں مشتاق،نمبردار اتفاق عباسی سابق وائس چیئرمین پھگواڑی،طاہر عباسی ایڈووکیٹ سابق وائس چیئرمین مسیاڑی،دانش یامین عباسی سابق وائس چیئرمین دریاگلی، نمبردار ظفر اقبال عباسی،سعد حبیب عباسی،امتیازعباسی،شیراز عباسی کے علاوہ بڑی تعداد میں لیگی عہدیداروں نے شرکت کی اور موجودہ حکمرانوں کی ناانصافیوں،مہنگائی،بیروزگاری اورملکی معیشت کو تباہ کرنے کیخلاف بھرپورجدوجہد کااعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں