siddique akbar masjid murree 13

جامع مسجدصدیق اکبر

مری انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے مری کی اہم ترین شاہراہ امتیاز شہید روڈ نزدجامع مسجدصدیق اکبر پر لگایاگیالوہے کا ڈھکن خراب ہونے سے گندگی اورسیوریج کاپانی شاہراہ پر بہنے سے تعفن پھیلنے لگا مسجد میں جانے والے نمازیوں کے کپڑے بھی خراب ہورہے ہیں اور سیاحوں کی گاڑیاں بھی تباہ ہورہی ہیں جبکہ اس سڑک پر پیدل چلنا بھی انتہائی دشوار ہوگیا ہے، مری کہ جو قدرتی صحت افزا مقام ہے، مگر انتظامی غفلت کی وجہ سے امتیاز شہید روڈ، مال روڈ کے اطراف اور باقی شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں، جس سے مری کا قدرتی حسن ماند پڑتا اور سیاح بے چینی محسوس کرتے ہیں، سیاحوں،کاروبار ی حلقوں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ اس اہم ترین شاہراہ امتیازشہید روڈ پر انتظامیہ کا توجہ نہ دینا انتہائی حیران کن ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں