JUI murree 42

حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے جاری تحریک میں تیزی لانے سمیت اہم تنظیمی فیصلے

مری جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے امیر قاری سیف اللہ سیفی اور جنرل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی کی جے یو آئی صوبہ پنجاب کی جنرل کونسل کے جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت، اجلاس کی صدارت صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان تھے اجلاس میں سلیکٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے جاری تحریک میں تیزی لانے سمیت اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بے خوف ہو کر نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے تحریک میں تیزی لائیں ڈر اور خوف رکھنے والا میرا کارکن ہو ہی نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ غداری کے مقدمات کو پاؤں کی جوتی پر رکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے اراکین جنرل کونسل کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جا کر پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسوں کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں تنگ نہ کرو ورنہ ہم تمہارے گلے پڑ جائیں گے کیونکہ اس وقت ہم گلے پڑنے کے لیے بالکل تیار بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں