Islamic Jamiat students 11

مری میں تعلیمی استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مری

اسلامی جمعیت طلبہ مری کی خطہ کوہسار میں کوہسار یونیورسٹی اور ڈگری کالج کے حوالے سے اویرنس کمپین جاری۔

مری میں تعلیمی استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مری

اسلامی جمعیت طلبہ کوہسار بھر میں ڈگری کالج مری کو یونیورسٹی میں ضم کرنے کے حوالے سے اویرنس کمپین چلا رہی ہے جس کے تحت کوٹلی ستیاں ، مری سٹی،نیو مری، دریا گلی ،پھگواڑی،کھلابٹ، گھوڑاگلی ،اوسیا ،چٹہ موڑ اور دیگر علاقوں میں پروگرامات کیئے گئے ۔۔۔
انتظامیہ نے 10 اکتوبر تک کا وقت لیا تھا اس دوران مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی اس دوران جمعیت پورے کوہسار میں اویرنس پروگرامات کر کے طلبہ کو اصل مسائل کی آگاہی دے رہی ہے
اگر 10 اکتوبر تک مطالبات نہ مانے گئے اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے ڈگری کالج کے تحت ایڈمیشن شروع نہ کیئے گئے تو تمام تر صورتحال کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
پورے مری میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔اب موٹیوشنل لیکچرز جھوٹے وعدوں اور لارے لپوں سے طلبہ کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا
انتظامیہ اپنے دیئے گئے وقت میں مسائل کو حل کرے وگرنہ طلبہ کلاسز کی جگہ سڑکوں پر نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں