Sui Gas Department 21

محکمہ سوئی گیس کی طرف سے مقدمہ تھانہ مری میں درج،،،

مری یونین کونسل دریاگلی مری کے تین گاؤں اوڑہ،تپہ کیر اور ڈونگیاں کی سوئی گیس پائپ لائن بعض شرپسندعناصر نے کاٹ دی،محکمہ سوئی گیس کی طرف سے مقدمہ تھانہ مری میں درج کرادیا گیا ہے،مری پولیس کے مطابق مذکورہ علاقوں میں گیس فراہم کرنے والی 4 انچ کی مین ڈسٹری بیوشن لائن کو مختلف جگہوں سے تیز دھار آلے سے کاٹا گیا ہے جبکہ 4 انچ مین لائن کا 60 فٹ کاٹکڑا بھی موقع سے غائب ہے مین پائپ لائن کاٹے جانے کے باعث پانچ سے چھ گھنٹے تک سوئی گیس کا اخراج ہوتا رہا اورلاکھوں روپے کی گیس کا نقصان ہوا ہے،محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے ٹی بی ایس کو بندکرکے گیس کے اخراج کوروکا،موقع پر جن لوگوں کے گیس کے کنکشن منقطع ہوئے ہیں نے پولیس کوبتایا کہ گیس لائن کاٹنے میں مندرجہ ذیل لوگ شامل ہیں ظہور ولد صادق (لیڈر)،نجیب ولدصابر،مظہر ولدپلور،لیاقت ولدذاکر،غفارولدجبار،شہباز اور جنید نامعلوم افراد شامل تھے اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ انہی افراد نے لائن جوڑتے وقت کمپنی کے ٹھیکیدار سے ہاتھا پائی کی تھی اور سوئی گیس مری کے دفتر آکراس لائن کو کاٹنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں جسکی وڈیو بطور ثبوت موجود ہے،مری پولیس نے سوئی گیس ایکٹ کے تحت 462B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں