SOPs 12

طلباء وطالبات کی شفٹ والی گاڑیوں میں ایس اوپیز کو یقینی بنانے

مری طلباء وطالبات کو سکولوں میں لیکرجانے اور واپس لانے والی گاڑیوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمدنہ ہونے سے والدین شدیدپریشانی کاشکار ہیں مری کورونافری شہر قراردیاجاچکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایس اوپیز پرعمل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے والدین اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنرمری،ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس اور اور سٹی ٹریفک پولیس کے بیٹ انچارجز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طلباء وطالبات کی شفٹ والی گاڑیوں میں ایس اوپیز کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں تاکہ اس کوروناجیسے موذی وائرس کو پھیلنے سے روکاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں