Rescue 1122 Murree 12

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کوماہانہ کارکردگی اجلاس،،

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا اجلاس میں ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کنٹرول روم انچارج،سٹیشن انچارجز سمیت تمام ونگ انچارجز نے شرکت کی انچارج ایمرجنسی آفیسر نے تمام ونگ انچارجز کی کاکردگی کو سراہا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح قراردیا،انچارج ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کے دوران سفر احتیاط سے گاڑی چلائیں زیادہ سپیڈ سے اجتناب کیا جائے اور موٹرسائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال لازمی کریں،شہری حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،محفوظ معاشرے کیلئے سرگرم ریسکیو 1122-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں