Links Roads murree 10

لنکس روڈز جن کی تعمیر کے دوران سوشل میڈیا پر ایک تشہیری مہم جاری

مری بھر کے دیہی علاقوں میں لنکس روڈز کی تعمیر عجب کرپشن غضب کہانیاں سامنے آنے لگیں۔مختلف روڈوں پر لگنے والے کروڑوں روپیہ کہاں گیا۔عوام الناس حیران ۔ناقص تعمیرات کا ذمہدار کون۔تفصیلات کے مطابق مری بھر کے دیہی علاقوں میں آباد باسیوں کی آمد رفت کے لیئے استعمال ہونے والے لنکس روڈز جن کی تعمیر کے دوران سوشل میڈیا پر ایک تشہیری مہم جاری تھی اور ترقی اور عوام کو سہولت دینے کے بلند و بانگ دعوے کیئے جا رہے تھے یہ روڈ تقریباً چھ ماہ کے دوران ھی ناقص تعمیر کا پول کھول گئے۔اور بعض علاقوں میں تو جو روڈ انسانوں کی سہولت کے لیئے تعمیر کی گئی تھی کھوتوں کے چلنے کے قابل بھی نہیں رہیں اور بعض لنکس روڈز پر اب بھی ارباب اختیار اور متعلقہ محکمہ جات نے توجہ نہ دی تو مین سڑکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔جبکہ حیرت انگیز طور پر بعض علاقوں کی منتخب بلدیاتی قیادت کی بے حسی یا مل ملاپ کا رونا بھی لنکس روڈ روتے نظر آتے ہیں اور موجودہ حکومت کی دیہی علاقوں کے نمائندہ افراد بھی نا جانے کیوں لمبی تان کر سوۓ ہوۓ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں