مری کلفٹن روڈ پر ٹی ایم اے اور کینٹ کے سنگم پر سیوریج کا گندا نالہ گندگی پھیلانے لگا گندگی سے بھرا نالہ ٹی ایم اے اور کینٹ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اردگرد کے دکاندار نالے میں کچرا پھینک دیتے ہیں شاپنگ بیگ سے بھرا ہوا نالہ جب بند ہو جاتا ہے تو گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا جس سے گھروں کا قیمتی سامان برباد ہو گیا نالوں میں پڑی ہوئی گندگی سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ایک جانب ڈینگی سے بچنے کی تجویز کی جا رہی ہے اور دوسری جانب خود ڈینگی کو گندگی پھیلا کر ویلکم کیا جا رہا ہے۔مری کے تمام نالوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔کئی کئی سالوں تک نالوں کی صفائی نہیں کی جاتی نالوں میں گندگی اور روکے ہوئے پانی کے باعث تمام نالے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے خادثے کا سبب بن سکتی ہے اہل علاقہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم ٹی ایم اے آفس میں درخواست لے کر جاتے ہیں تو ان کا جواب اب یہ ملتا ہے یہ نالاں کینٹ کے ایریے میں آتا ہے ٹی ایم اے کے ایریے میں نہیں ہے جب کینٹ بورڈ سے رابطہ کیا جاتاہے تو ان کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ ہمارا ایریا نہیں ہیں اے ٹی ایم اے کا ہے اہل علاقہ دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں دو سرکاری محکموں کی لڑائی میں عوام در در کی ٹھوکریں کھانے لگی اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر مری اور ڈی سی راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،،،