Traffic accidents 7

مری مختلف مقامات پرتین ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق

مری تحصیل مری مختلف مقامات پرتین ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افرد زخمی ہوگئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری نے اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے مدادی کاروائیاں کیں،پہلاحادثہ اتوار اور پیر کی درمیا نی رات کو نیو مری کے نزدیک ایکسیویٹر مشین میں آتشزدگی ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی ٹیم نے رسپانس کیااورآگ پر قابوپایا،دوسرا حادثہ علیوٹ ڈاک بنگلہ کے قریب موٹر سائیکل حادثہ میں ایک 27 سالہ شخص نیازاحمد ولد محمد کامران سکنہ دھیر کوٹ آذادکشمیرشدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری منتقل کردیا گیالیکن نیاز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا، تیسراحادثہ کمپنی باغ کے قریب ایک جیپ کو پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ساملی ہسپتال کمپنی باغ منتقل کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں