Jaloos Imambargah Qadimi murree 11

امام بارگاہ قدیمی کنعان پارک امتیاز شہید روڈ سے حضرت امام حسین ؓ کے چہلم

مری(راجہ عثمان علی)امام بارگاہ قدیمی کنعان پارک امتیاز شہید روڈ سے حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کاماتمی جلوس نماز ظہر کی ادائیگی کے بعدمتولی ومنتظم امام بارگاہ قدیمی انجمن اثنا عشری بلتستانیہ مری ناصر علی شگری کی قیادت میں برآمد ہوا اس جلو س کے بانی سیدعلی شاہ کاظمی مرحوم تھے،جلوس اپنے روائتی راستے کنعان پارک امتیاز شہید سے ہوتا ہوا بعدازنماز عصر ڈاکخانہ چوک مال روڈ پر پہنچا جلوس کے راستوں پر ایس ایچ اومری راجہ رشیدنے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے ہوئے تھے جلوس کے راستے میں آنے والے تمام پوائنٹ سیل کردئیے تھے اور سیاحوں کاجلوس کے راستوں پر داخلہ مکمل بندکردیاتھا جلوس کے آغاز سے اختتام پر ایس ایچ اومری بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موجود رہے اس موقع پرعزہ دار سینہ کوبی اور مرثیہ خوانی کرتے رہے جی پی اوچوک میں ذاکر نے حضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت کی لازوال قربانیوں اور شہادت نواسہ رسول پر روشنی ڈالی اور انکے افکار کواجاگرکیا اورکہا کہ حضرت امام حسینؓ اورانکے قافلے میں شامل اہل بیت نے یزیدکی ظالم فوج کے ساتھ نہتے ہوکر بھی بہادری سے جنگ کرکے شہادتیں حاصل کیں اور اسلام کا پرچم سربلندکیا  ماتمی جلوس میں عزہ دار زنجیر زنی،سینہ کوبی اورنوحہ خوانی کرتے رہے،جلوس جی پی اوچوک سے ہوتا ہوا چنار چوک پہنچا اورکنعان پارک مرینہ ہوٹل کے قریب پرامن طورپر اختتام پذیر ہوا،اس موقع پرمری کے،تمام سکیورٹی اداروں کے ذمہ داران،سول ڈیفنس کے اہلکار اور امن کمیٹی کے ممبران، ریسکیو1122 مری اورٹی ایچ کیو ہسپتال مری کی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینس،سٹی ٹریفک پولیس اور فائربرگیڈ کا عملہ بھی تمام وقت جلوس کے راستے پر موجودرہے،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں