GPO MURREE Kohsar University 47

کالجز کو کوہسار یونیورسٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ،حافظ محمد لقمان

مری مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری سعد شاہد عباسی کے جاری کردہ پریس ریلیز مطابق تحصیل مری کے کالجز کو کوہسار یونیورسٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں،طلبہ کے حقوق کی پامالی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحصیل مری کے ناظم حافظ محمد لقمان عباسی نے اپنے بیان میں کیا انکا مذید کہنا تھا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری طلبہ کے حقوق کے لیے بر ممکن کوشش کرے گی ایم ایس او مری طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں تحصیل مری کے تمام کالجز کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے اور کوہسار یونیورسٹی لے لیے ایک الگ بلڈنگ تعمیر کی جائے۔