Jaloos Hazrat Imam Hussain (AS) 18

حضرت امام حسین ؓ کاچہلم انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

مری حضرت امام حسین ؓ کاچہلم انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا امام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین تحصیل روڈ مری سے ماتمی جلوس نمازظہرادا کرنے کے بعدمتولی امام بارگاہ ڈاکٹررضوان مرز ا برآمد ہوا جو اپنے روائتی راستوں سبزی منڈی،صدیق چوک،لوئر بازار اور اپر بازار مری سے ہوتا ہوا بعدازنماز عصر ڈاکخانہ چوک مال روڈمری پر پہنچا عزہ دار سینہ کوبی اور مرثیہ خوانی کرتے رہے جی پی اوچوک میں ذاکر نے واقعہ کربلا اور حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی اورکہا کہ نواسہ رسول نے اپنی اوراپنے خاندان کی جانیں قربان کیں انکی عظیم شہادت نے اسلام کو جلابخشی اہل بیت کی قربانیوں سے اسلام کا پرچم سربلندکیا،اس موقع پر عزہ دار زنجیر زنی،سینہ کوبی اورنوحے پڑھتے رہے،جلوس مال روڈ سے ہوتا ہوا چنار چوک سے امام بارگاہ تحصیل روڈ مری میں پرامن طورپر اختتام پذیر ہوا،ایس ایچ اومری راجہ سعید کی نگرانی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جلوسوں کے راستوں کو مکمل سیل کردیاگیا تھا عزہ داروں کو بھی تلاشی لیکرماتمی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جاتی تھی،سٹی ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک کے حوالے سے بہترین انتظامات کررکھے تھے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن سب انسپکٹر شفیق الرحمان کی نگرانی میں جلوس کے راستوں کو مکمل بندرکھاگیا،تمام سکیورٹی اداروں کے ذمہ داران،سول ڈیفنس کے اہلکار اور امن کمیٹی کے سابق نائب ناظم مرزاسہیل بیگ،ارجمندنوازعباسی،غالب بشیر عباسی، ریسکیو1122 مری اورٹی ایچ کیو ہسپتال مری کی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینس،البائراک کے زونل آفیسر ساجدعلی اور فائربرگیڈ کا عملہ بھی تمام وقت جلوس کے ساتھ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں