مری رات گئے مری کے نواحی علاقہ پھگواڑی دھلہ دنوئی کے مقام رات گئے پر آئل ٹینکر کو حادثہ معجزانہ طور پرکوئی جانی نقصان نہیں ہواحادثہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس اہم شاہراہ پر حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث پیش آیااہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ آئل ٹینکر گرنے سے معجزانہ طور پر آگ نہ لگی اور علاقہ محفوط رہا انہوں نے حفاظتی دیوار تعمیر نہ کئے جانے پر متعلقہ ذمہ داران کیخلاف سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیا،پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کلیئرہونے تک ریکسیو1122 مری امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود رہیں اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی چک پوسٹ قائم کردی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم,پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس اور مقامی لوگوں سے مل کر امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع نہ پیش آسکے۔