Municipal elections 16

حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فوراًاعلان

                  مری حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فوراًاعلان کرے اور ملک میں مہنگائی،بیروزگاری کے طوفان کو کنٹرول کرے غریب عوام ہوشربا مہنگائی سے شدیدپریشان ہیں،حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے انکے ایجنڈے کو پورا کررہی ہے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے ہونے کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہورہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے صدر اقبال خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے منعقدہ ایک اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا انشاء اللہ پورے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی قوت بن کرآئے گی حکومت جلدازجلد بلدیاتی انتخابات کااعلان کرے،اجلاس سے امیرجماعت اسلامی تحصیل مری غلام احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جماعت اسلامی مری نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور مری میں ہم واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اجلا س میں تحصیل مری کی تمام یونین کونسلوں کے عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مری میں آئین وقانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں