مری اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے ہفتہ کے روز مری بار کے وکلاء سے مری بار روم میں ملاقات کی اور وکلاء کو درپیش مختلف مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی کیونکہ محکمہ مال سے متعلق مقدمات میں بہت زیادہ تاخیر کے باعث سائلین کو بہت زیادہ پریشانی لاحق تھی اس موقع پر بار کے وکلاء نے دیگر مسائل بھی سامنے رکھے اور فیصلہ کیا گیاکہ ریونیو مقدمات میں جلد فیصلوں کیلئے بار اور بینچ آپس میں مکمل تعاون کریں گے اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ مری کی طرف سے گزشتہ دنوں مری کے سینئر ممبر خالد محمودچوہدری ایڈووکیٹ کے ساتھ توہین آمیز رویہ کے حوالے سے بھی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا اور مری بار نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا،ملاقات میں صدر مری بار ایسو سی ایشن راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری فرحان نور عباسی ایڈووکیٹ، سینئر وکلاء وممبران مری بار ایسوسی ایشن محمد نذیر عباسی،مسعود احمد آکاش،مسعود احمد خان، شبیر محمود ملک، حافظ ذوالفقار عباسی میڈم افشاں عادل،راجہ اشتیاق عباسی،عمران خان عباسی،گل آفتاب عباسی،ناصر عباسی، اسد اقبال عباسی، قاسم حبیب عباسی،جلیل اختر عباسی، فخر محمود عباسی،عامر اقبال، ماجد نور راجہ،سردار یاسر، اویس مدنی، سردار یاسر یوسف،راجہ بلال رحمن، نعمان عباسی، حارث نواز عباسی، انوار اشراق عباسی سمیت دیگر وکلاء موجود تھے۔