Rescue 1122 Murree 16

ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کوستمبر کے مہینے میں 8187 کالز موصول

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ ستمبر کے مہینے میں 8187 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 633 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 640 افراد متاثر ہوئے۔متاثرین میں سے 66 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 564 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ 10 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، ٹریفک حادثات،422 میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے 3 واقعات،7 لڑائی جھگڑے کے، جبکہ 115 دیگر ایمرجنسیز تھیں،126 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مری کے محتلف ہسپتالوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں