Government Girls High School 14

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوکڑہ کیری میں ہیڈ مسٹریس سمیت فزکس اور کیمسٹری کی خالی آسامیو

مری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوکڑہ کیری میں ہیڈ مسٹریس سمیت فزکس اور کیمسٹری کی خالی آسامیوں پر اساتذہ کی تعیناتی یا تبادلہ نہ ہو سکا،نہم و دہم کی تیس سے زاہد طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ تفصیل کے مطابق یونین کونسل سہر بگلہ مری کے واحد گرلز ہائی سکول میں ساہنس مضامین پڑھانے کے لیے اساتذہ کی کمی کو پورا نہ کیا جاسکا،سکول میں دور دراز سے آنے والی طالبات و طالبات کیوالدین اور اہلیان علاقہ نے وزیر تعلیم پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کورونا اورلاک ڈاؤن کے دوران طالبات کا وقت پہلے ہی بہت ضائع ہو چکا اور اب اسکول میں فزکس کی ٹیچر سرے سے موجود ہی نہیں جبکہ کیمسٹری ٹیچر میڈیکل پر ہے اور ریاضی ایک مڈل درجہ کی بی ایس سی ٹیچر پڑھا رہی ہے قائم مقام ہیڈمسٹرس سمیت باقی تمام ٹیچنک اسٹاف آرٹس ٹیچرز ہیں،ارشد عباسی،صدام عباسی،صفدر عباسی،چوہدری اعجاز،وحید عباسی،سابق چیئرمین حاجی گلنواز عباسی،نمبردار خوشبہار،ظفر عباسی، حافظ محسن حیات،سابق ناظم رفاق عباسی،آزاد عباسی عرف گڈوباجی،سابق کونسلر امتیاز عباسی اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو فوری پورا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں