Jamiat Students of Islam 11

کالجز کو کوہسار یونیورسٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں جمعیت طلباء اسلام

مری کالجز کو کوہسار یونیورسٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں جمعیت طلباء اسلام اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انس محمود عباسی جمعیت طلباء اسلام پنجاب کی مجلس عاملہ کے رکن انس محمود عباسی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری کالج مری کو یونیورسٹی میں ضم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو جے ٹے آء طلباء سے مل کر شدید احتجاج کرے گی، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہونے والے ڈگری کالج کے طلباء احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا قیام حکومت پنجاب کا فیصلہ اچھا ہے لیکن ڈگری کالج کو یونیورسٹی میں ضم کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی. حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کالجز کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے اور کوہسار یونیورسٹی کے لیے الگ بلڈنگ تعمیر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں