Murree Bar Association 9

مری بار ایسوسی ایشن جمعتہ المبارک مورخہ 2 اکتوبر مکمل ہڑتال،،،

مری بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس صدر بار  راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مری بار کے سینیئر ممبر خالد محمود چوہدری کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مری اور چیف آفیسر بلدیہ مری کی طرف سے ہتک آمیز رویہ اپنانے کی پر زور مذمت کی گئی اور ایک غیر قانونی بولی کے دوران پبلک دستاویزات کی مصدقہ نقول فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا اور وکالت کے پیشہ کے تقدس کو دانستہ مجروح کرنے کی کوشش کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اے سی مری اور چیف آفیسر بلدیہ مری کے رویہ کے خلاف مری بار جمعتہ المبارک مورخہ 2 اکتوبرمری بار ایسوسی ایشن مکمل ہڑتال کرے گی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ بار روم میں دن ساڑھے گیارہ بجے اجلاس میں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکریٹری بار فرحان نور عباسی، شبیر محمود ملک،سردار مسعود خان،عمران خان عباسی،ناصر عباسی،جلیل اختر عباسی،وسیم الدین عباسی،امتیاز عباسی،نذر عباسی،فخر عباسی، گل آفتاب عباسی،راجہ اشتیاق عباسی، ذوالفقار امین عباسی، عامر اقبال عباسی،میڈم افشاں عادل، میڈم آسیہ عرفان عباسی اور دیگر وکلاء نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں