Tiger force 15

ٹائیگر فورس کے اہلکاروں تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ

ریسکیو 1122 مری کے زیراہتمام تحصیل انتظامیہ کے تعاون سے ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کو جناح ہال مری میں آج سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹائیگر فورس کے جوان رضا کارانہ طورپر کام کر رہے ہیں اور انسانیت کی خدمت کےلئے ہر مشکل گھڑی میں ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اسسٹنٹ کمشنر مری۔

ڈائریکٹرجنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر بنائی جانے والی ٹائیگر فورس کو انچارج ایمرجنسی آفیسر کی زیرنگرانی کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 مری ،تحصیل مری میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کو کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر رسپانس کی ٹریننگ دے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں