مری وزیر اعظم عمران خان ایک طرف تو سیاحت کے فروغ کیلئے اپنی کاوشوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب وطن عزیز کے اہم ترین اور معروف سیاحتی مرکز ملکہ کوہسار مری،پتریاٹہ ریزارٹ،بھوربن سمیت کسی بھی سیاحتی مقام پر سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہوسکی تحصیل ا نتظامیہ اور محکمہ ٹورازم کی غفلت سے سیاحتی کے عالمی دن کے موقع پر سیاحت کے فروغ کیلئے نہ کوئی پروگرام کیاگیا اور نہ ہی اس اہم دن کے حوالے سے سیاحوں کو کوئی پیغام دیا گیا جس پر مری کے کاروباری،عوامی اور سیاحتی حلقوں میں اس غفلت اور لاپرواہی پر شدید مایوسی کا اظہارکیاہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ ٹورازم پنجاب سالانہ سب سے زیادہ ریونیو نیومری پتریاٹہ چیئرلفٹ ریزارٹ سے حاصل کرتا ہے سیاحتی اور مقامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اس غفلت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔