Shahbaz Sharif 13

حکومت شہباز شریف کو بلدیاتی انتخابات سے دور رکھنے کیلئے نیب کو استعمال کررہی ہے

مری مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے حوصلوں کو پست نہیں کیاجاسکتا لیگی قیادت اور کارکن جیلوں سے نہیں ڈرتے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے اور کرتے ہیں موجودہ حکومت شہباز شریف کو بلدیاتی انتخابات سے دور رکھنے کیلئے نیب کو استعمال کررہی ہے سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی منصوبہ بندی سلیکٹڈ حکومت نے پہلے سے ہی کررکھی تھی جسکا خدشہ میاں شہباز شریف نے پہلے ہی ظاہر کردیا تھا ایسے من گھڑت مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن راولپنڈی کے ضلعی سینئر نائب صدر اصغر عباسی،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نوا زعباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،لیگی رہنماؤں،معین الحق،غالب بشیر عباسی،منیر عباسی،عارف عبداللہ،خواجہ بابر مسعود،اعجا زعباسی،بابرعلی قریشی،عمران بٹ،جمشید غنی،آصف میر،یونس ایوب اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں