murree Inflation 19

اسلامی نظام ہماری منزل ہے وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی مہنگائی محمد وقاص عباسی

مری دفاع اسلام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اسلامی نظام ہماری منزل ہے وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،بیروزگاری نے غریب عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک تحصیل مری کے رہنماء محمد وقاص عباسی نے پاکستان سنی تحریک تحصیل مری کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران عوام سے کیے وعدے وفا نہیں کر سکے مزید یہ کہ مسلمانوں کی مقدس ھستیوں اصحاب رسولؑ کی بے ادبی اور گستاخیاں کی جا رھی ھیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد کی خلاف فورری کاروائی کریں، پاکستان سنی تحریک تحصیل مری کے اس اہم اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے اجلاس میں محمد الیاس عباسی اور ذیشان بٹ کو تحصیل پاکستان سنی تحریک مری کی رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا جبکہ شوال عباسی کو یونین کونسل گھوڑا گلی کاصدر اور اسلام عباسی کو یونین کونسل مری سٹی کا صدر نامزد کیا گیا ہے محمدوقاص عباسی نے کہا کہ اسلام کے نفاذ اور عوامی حقوق کیلئے سنی تحریک جدوجہد کرتے رہیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں