Degree College Jhikagli 51

ڈگری کالج جھیکاگلی کو کوہسار یونیورسٹی میں ضم کرنے پر طلبہ نے احتجاج

مری میں ڈگری کالج جھیکاگلی کو کوہسار یونیورسٹی میں ضم کرنے پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے جھیکاگلی میں روڈ بلاک کر دیا مری ۔طلبہ کے مطابق کالج کو یونیورسٹی میں ضم کرنا ان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے اور اخراجات کہاں سے پورا کریں گے اس سے پہلے حکومت پنجاب نے کوہسار یونیورسٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن کیا لیکن کسی بھی جگہ سرے سے بلڈنگ یونیورسٹی کے لئے موجود ہی نہیں ۔ایڈمن بلاک کا قیام بھی نواز شریف کے دور میں بننے والے ریسورس سنٹر میں بنایا گیا ۔جو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کے لئے بنائی گئی تھی ۔
یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن جاری تو کر دیا گیا لیکن یونیوورسٹی کے لیے کوئی نئی بلڈنگ تعمیر نہ کی جا سکی طلبہ کا کہنا ہے کے مری کے تاریخی ڈگری کالج جهیكاگلی کو کوہسار یونیورسٹی میں ضم کسی صورت بھی قابل قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں