Rain, hail 75

گلیات،ملکہ کوہسارمری اورگردونواح میں شدید بارش،ژالہ باری

مری گلیات،ملکہ کوہسارمری اورگردونواح میں شدید بارش،ژالہ باری اور یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا، موسم کے یکدم کروٹ بدلنے مری،گلیات اور گردونواح کا موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے جبکہ شدید بارش،ژالہ باری،تیز اورسرد ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے شام گئے تک جاری رہا مری آئے ہوئے سیا حوں اورمقامی لوگوں نے گرم کپڑوں،جیکٹوں،چادروں اور ہیٹروں کا استعمال بھی شروع کردیا ہے،ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بڑی تعداد میں سیاح یہاں کارخ کررہے ہیں سیاح فیملیان اورمنچلے ملکہ کوہسار مری اور گلیات کے یخ بستہ موسم اور دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں،ملکہ کوہسار اور گلیات میں ہونے والی ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث اسلام آباد اور رالپنڈی میں بھی موسم تبدیل ہونے سے خوشگوار ہوگیا ہے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری کے کاروبارپر بھی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں