Car ditch 19

ایکسپریس وے پرکار کھائی میں جاگری

مری کی معروف،سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت افتخار عباسی مرحوم کی فیملی کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ایکسپریس وے پر انکی گاڑی کھائی میں جاگری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے مطابق مری ایکسپریس وے لکوٹ کے مقام پر کار حادثہ شکار ہوئی کار میں موجود تین خواتین زخمی ہوگئیں، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اورزخمی خواتین کو موقع پر طبی امداد دئیے جانے کے بعد سی ایم ایچ مری منتقل کردیاگیاجہاں انکا علاج کیاجارہا ہے لواحقین کے مطابق اللہ پاک کی مہربانی سے زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے عزیزاور دوستوں نے اللہ پاک سے ان کی جلدمکمل صحت یابی کی دعاکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں