Municipal elections 16

بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل،،،

مری حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرکے 2021 میں بلدیاتی انتخات کرانے کا اعلان کردیا،پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق 4 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیاگیا تھا اب حکومت پنجاب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد اسلم کی جانب سے گذشتہ روز 25 ستمبر کو نیانوٹیفکیشن جاری کیاہے جسکے مطابق اب لوکل باڈی کے پہلے مرحلے کے الیکشن مورخہ 11 اپریل 2021 کومنعقد ہونگے جن میں ویلج کونسل،محلہ کونسل (نیبرہڈکونسل)اور میونسپل وارڈز لیول کے انتخابا ت ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 16 مئی 2021 کومنعقد کرائے جائینگے جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اورتحصیل کونسل کے انتخابات ہونگے نئے شیڈول کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کوچار سے پانچ ماہ بعد کروانے کے اعلان کے بعد بلدیاتی امیدواروں کی عوام سے رابطہ مہم بھی ٹھنڈی پڑگئی ہے جبکہ کئی حلقے2021 کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو بھی مشکوک قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں