مری یونین کونسل گھوڑا گلی کی عوام بجلی کی بار بار بندش سے عاجز آگئے جہاں پر معمولی بارش کے باعث بجلی کی بندش معمول بن چکا ہے بار بار بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے الیکڑانک کی اشیاء جس میں فریج ٹی وی ایل سی ڈی اور دیگر اشیاء خراب ہونا معمول بن چکا ہے بجلی کی بندش کے متعلق اعلی حکام کو بار بار شکایات کی جاتی ہیں لیکن افسران ٹھس سے مس نہیں ہوتے عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے