Illegal constructions 42

ایکسپریس وے مری پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج

مری ایکسپریس وے مری پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر تحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر تعمیرات کی جارہی ہیں میونسپل کمیٹی مری کے دواہلکار وں کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جن میں 3 کے قریب بلڈنگ انسپکٹرز بھی فہرست میں شامل ہیں سی اومری تمام غیر قانونی تعمیرات کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے سرکاری زمینوں پر قبضے کرانا اور مٹھی گرم کرکے چند افرد کو نوازنا ایم سی کے عملے کا وطیرہ بند چکا ہے شعبہ ورکس کے تمام ملازمین اور انکے ذمہ دار افسران کے اثاثوں کی مکمل چھان بین کی جائے اور ملوث افراد کیخلاف سخت ترین محکمہ کاروائی کی جائے اگر اس سلسلے کو نہ روکاگیا تو کسی بھی وقت بے ہنگم تعمیرات کے باعث کو بڑا سانحہ رنماء ہوسکتاہے جس سے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کاخدشہ ہے۔