murree mall road 11

مری کی مختلف یونین کونسلوں کے تنظیمی عہداران کا اعلان کر دیا،،،

مری تحریک انصاف تحصیل صدر سہیل عرفان عباسی جنرل سیکرٹری عرفان الماس عباسی اور دیگر نے مری کی مختلف یونین کونسلوں کے تنظیمی عہداران کا اعلان کر دیا۔مادر باڈی نے طویل مشاورت سے تحصیل مری کی یونین کونسل سہربگلہ،یونین کونسل پھگواڑی یونیں کونسل مسیاڑی ،یونین کونسل دریاگلی ۔یونین کونسل نمبل اور یونین کونسل گھوڑا گلی کے موضع دھار جاوا کی تنظیم کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔مادر باڈی نے زیادہ طرح پرانے متحرک اور مخلص کارکنان کو بھی تنظیم میں لیا۔بلدیاتی انتخاب سے قبل تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کے لیئے تحصیل تنظیم کے عہداران سہیل عرفان عباسی کی قیادت میں متحرک ہیں مگر یہاں اعلان کردہ تنظیم میں ایک دلچسپ صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے کیونکہ گھوڑا گلی کے متحرک کارکن کاروباری شخصیت راجہ شہزاد رشید سٹی کی تنظیم میں جنرل سیکرٹری ہیں اور اس یونین کونسل کے موضع دھار جاوا کی تنظیم کا اعلان سٹی کی تنظیم کی جگہ تحصیل کی تنظیم کر رہی ہے جس پر آنے والے دنوں میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اور کارکنان کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ گھوڑا گلی یونین کونسل سٹی کا حصہ ہے کہ یا پھر تحصیل کا حصہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں