Rescue 1122 16

پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 کے ریجنل آفیسر ڈاکٹرعبدالرحمٰن کا دورہ

مری پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 کے ریجنل آفیسر ڈاکٹرعبدالرحمٰن کا دورہ مری تمام ریسکیو اہلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنانے کی ہدایت ،ڈاکٹر عبدالرحمن کی خصوصی ھدایات پر ریسکیورز کیلئے ماھانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے کی جبکہ دیگر ریسکیو آفیسرز اور آفیشلز نے بھرپورحصہ لیا اس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز شامل تھیں فزیکل ٹیسٹ میں تمام ریسکیو اھلکار کامیاب رھے،اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھاٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو جانچنا ھے،ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا ھونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسلئے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سروس فراہم کریں،بعد ازاں انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت کارکردگی اجلاس سنٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا اجلاس میں ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کنٹرول روم انچارج،سٹیشن انچارجز سمیت تمام ونگ انچارجز نے شرکت کی،محفوظ معاشرے کے لیئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں