Birthday cake 15

بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کا کیک

مری پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے زیراہتمام بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کا کیک پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنماء جناب آصف شفیق ستی صاحب کے دفتر میں کاٹا گیا اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جئے بھٹو، جئے بے نظیر، جئے زرداری، بلاول بھٹو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگائے اس موقع پر پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنماء جناب آصف شفیق ستی، ضلع راولپنڈی کے رہنماء تبسم منیر ستی، شائد ستی عاشق عباسی، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے صدر عامر عباسی، اویس، علماء مشائخ ونگ مری کے صدر قاری اکسیر عباسی، جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل مری مظہر عباسی، سہیل راجپوت،رہنماء تحصیل مری پی پی پی مری سٹی انفارمیشن سیکرٹری فیصل سید، عبدالباسط عباسی، ارشد ستی، رضوان رحمانی،حسن عباسی ا وردیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو پوری قوم کے لئے امید کی کرن ہیں جو آئندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے اے پی سی سے ثابت ہو گیا ہے کہ بلاول بھٹو اس ملک کے مائیہ ناز سیاستدان ہیں اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اے پی سی کے فیصلوں کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں بلاول بھٹو کے ایک اشارے پر حکمران ریت کی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمرانوں سے قوم تنگ آ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری قوم اے پی سی کے فیصلوں کی مکمل تائید کر رہی ہے اب موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے پوری قوم کو بلاول بھٹو کا ساتھ دینا ہو گا پیپلز پارٹی کے کارکن حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک کے لئے مکمل تیاری کر چکے ہیں پیپلز پارٹی کے جدوجہد کا کوئی قوت راستہ نہیں روک سکتی پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد کو پوری قوم جانتی ہے اس موقع پر پارٹی عہدیداران و کارکنوں نے آصف علی زرداری،بلاول بھٹو کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں