مری گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال میں بھی گورنمنٹ ہائی سکول ساملی تجال مری کا نتیجہ شاندار رہا کل 42 طلبہ امتحان میں شامل ہوے جبکہ 39 طلبہ کامیاب ہوئے نتیجہ 92 % رہا 4 طلبہ نے A+ گریڈ حاصل کیا 6 طلبہ نے A گریڈ حاصل کیا 15طلبہ B گریڈ میں پاس ہوئے وجاہت علی نے 918 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی واصف محمود عباسی نے 907 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ روہیب جاوید نے 881 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اساتذہ کی بھی انفرادی کارکردگی شاندار رہی ہیڈ ماسٹر فرخ ارشاد عباسی کا کمپیوٹر سائنس کا ریزلٹ %100 عاصم اقبال کا فزکس میں %100 ریاضی میں %98,محمد محسن کا کیمسٹری میں %100 منصور احمد کا بیالوجی میں %100 اور ماجد فیاض عباسی کا اردو میں %100 انگلش میں %93 رہا اس شاندار کامیابی پر ہیڈ ماسٹر اور سٹاف کو سیاسی و سماجی حلقوں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی عمران چیئرمین راجہ شاہد مبارک جنرل سیکرٹری راجہ اورنگزیب کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔