PPP Bilawal Bhutto's 32nd birthday cake 14

بلاول بھٹو کی 32 سالگرہ کا کیک جھیکا گلی مری میں پیپلز لائرزونگ کے آفس میں کاٹا

مری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مری و مری سٹی کے زیر اہتمام چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی 32 سالگرہ کا کیک جھیکا گلی مری میں پیپلز لائرزونگ کے آفس میں کاٹا گیا جس میں پیپلز پارٹی تحصیل مری ومری سٹی کے نظریاتی جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی،پیپلز پارٹی مری سٹی کے صدر خالد محمود ایڈووکیٹ اورپروفیسر ڈاکٹر اشفاق کلیم نے خطاب کرتے کہا کہ آج ہم اپنے نوجوان قاہد کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقعہ پر اس بات کا عہد کرتے بلاول بھٹو کی قیادت میں بلاول بھٹو کی قیادت میں موجود نااہل حمکرانوں سے عوام کو نجات دلوائیں گے اور وہ وقت بہت جلد آنے والا ہے عوام خود موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے سڑکوں پر احتجاج کرینگے بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقعہ پر پیپلز لائرزونگ کے ثقلین رضا ایڈووکیٹ، ناصر محمود ایڈووکیٹ،پیپلز پارٹی سوشل میڈیا ونگ یونین کونسل دریا گلی مری کے رہنما قصیر محمود عباسی، رفعت محمود عباسی سابق کونسلر یونین کونسل دیول کے علاوہ کثیرتعدادمیں کارکنوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں