Polio campaign 11

ملک بھر کی طرح تحصیل مری میں بھی پولیومہم کا باضابطہ افتتاح

مری ملک بھر کی طرح تحصیل مری میں بھی پولیومہم کا باضابطہ افتتاح پیر کے دن اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے کیاپولیو مہم کا آغاز بچوں کو پولیوکے قطرے پلاکرکیاگیا پانچ روزہ یہ پولیومہم 21 ستمبرسے 25 ستمبر2020 تک تحصیل بھر اورمری شہر میں جاری رہیگی اس دوران 40 ہزار 80 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ڈی ڈی ایچ اومری ڈاکٹر اظہر عباسی اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا کرامت علی کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے 196ٹیمیں مری شہراور ہریونین کونسل میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیوکے قطرے پلارہی ہیں انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے لازمی پولیو کے قطرے پلائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں