مارچ 19, 2024

پاکستانیوں نے نگران حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام قرار دے دیا۔  

0

لاہور  گیلپ سروے میں تین چوتھائی پاکستانیوں نے نگران حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام قرار دے دیا۔ گیلپ نے مہنگائی اور آشوب چشم کی بیماری کے حوالے سے لی گئی عوام کی رائے کا نیا سروے جاری کیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی 16 فیصدعوام سمجھتی ہے نگران حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے میں کسی حد تک کامیابی ملی ہے لیکن تین چوتھائی شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بالکل کامیاب نہیں ہوسکی۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی کہتے ہیں گز شتہ دنوں پھیلنے والی آشوب چشم کی بیماری ملک بھر میں وائرل ہوئی، 27 فیصد کا کہنا ہے وہ آشوب چشم سے متاثر ہوئے اور 74 فیصد افراد سمجھتے ہیں آشوب چشم ایک سے دوسرے کو لگنے والی بیماری ہے۔ گیلپ کا یہ سروے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی، جمعہ کو ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دئیے۔اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے مہنگے ہوئے، آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 5 روہے مہنگے ہوئے، 800 گرام نمک 1 روہے، لہسن فی کلو 4 روپے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطاً آٹھ روپے فی کلو کمی ہوئی، چکن چھتیس روپے، ایل پی جی سلینڈر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو سستی ہوئی، گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کا بیس کلو تھیلہ پینتالیس روپے سستا ہوا، اس کے علاوہ چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے