مری حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھر کی طرح تحصیل مری اور شہر میں محکمہ صحت مری کی جانب سے گذشتہ دن پولیومہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز بچوں کو پولیوکے قطرے پلاکر مہم آغاز کیا ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راناکرامت علی نے افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر اے سی مری،ڈی ڈی ایچ او مری اور تحصیل ہیلتھ آفیسر مری رانا کرامت علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیومہم جو 21 ستمبر سے 25 ستمبر 2020 تک جاری رہے گی اس دوران تحصیل مری میں 40 ہزار 80 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے محکمہ صحت کی ٹیمیں مری شہراور ہریونین کونسل میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے گیں انہوں والدین اور عوام کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے ہرصورت اپنے بچوں کو پولیو ے قطرے پلائیں اور بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔