Animal diseases 17

مری کے گردونواح میں جانور متعدد بیماریوں کا شکار

مری جاوہ اورمری کے گردونواح میں جانور متعدد بیماریوں کا شکار ہو کر مرنے لگے ویٹنری ہسپتال مری کے ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کیلئے بھاری نذرانے کا مطالبہ بصورت دیگر موقع پر نہ آنے اور بیمار جانوروں کے علاج سے انکار،غریب عوام کا لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے لیکن مفت کی تنخواہ وصولی کے عادی راشی ڈاکٹرز ٹس سے مس نہیں ہورہے، جاوا اور گردونواح سے متعدد افراد نے میڈیا سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جانور نذلہ، کھانسی اور گلے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو کر مر رہے ہیں لیکن علاج کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود مری کے واحد ویٹنری ہسپتال میں عرصہ دراز سے تعینات ڈاکٹراورکا عملہ ان سے جانوروں کاعلاج کرنے کیلئے بھاری نذرانے مانگ رہے ہیں اور نذرانہ نہ دئیے جانے کی صورت میں علاج سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے ان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فرائض سے غافل مفت کی تنخواہ وصول کرنیوالے عملے کیخلاف سخت انکوائر ی کرنے اور انکو فوری طور پر مری بدر کیا جائے اور ہسپتال میں ایسا عملہ تعینات کئے جانے کامطالبہ کیا ہے جو فرائض سے غافل نہ ہواور عوام کور یلیف فراہم کرنے میں مخلص ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں