سنیوہ میں ماں اوربیٹاکو قتل

By Usman Ali ستمبر 8, 2023
MurderMurder

مری کے نواحی علاقہ یونین کونسل نمبل کے علاقہ سنیوہ میں ماں اوربیٹاکو قتل کیے جانے کے واقعہ کو ایک ہفتہ گزرگیا لیکن ابھی تک پولیس قاتلوں تک نہ پہنچ سکی ہے مقتولہ کی بیٹی سمیرابی بی اوراسکے داماد عقیل احمد اپنی فریادلیکر مری پریس کلب پہنچ گئے انکے ہمراہ پی ٹی آئی کی رہنماء وردہ یوسف بھی تھیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چند ماہ قبل مقتول صغیر احمد کو اسکے چچا اوران کے بیٹوں نے شدید تشددکانشانہ بنایا تھا جس کے بعد اب صغیر اوراسکی والدہ کو قتل کردیا گیا ہے جسکو خودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اگروہ ایساکرتے تو مقتول خود کو زخمی کرکے چھت پر کیسے لٹکا سکتا تھا انہوں نے کہا کہ انکوقتل کیاگیا،مری پولیس جدید طرز پر اس واقعہ کی تحقیقات کرے اورقاتلوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچاکر ان کو انصاف فراہم کرے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او اورسی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر ہمیں انصاف دیں۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے